حیدرآباد یکم جون ( سیاست نیوز) تنگ دستی سے پریشان حال ایک شخص نے معین آباد علاقہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب 26 سالہ جی نریش جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا گذشتہ چند عرصہ سے معاشی بحرانی کا شکار ہوگیا جس کے باعث وہ ذہنی تناو کا شکار ہوگیا تھا۔ 28 مئی کو نریش نے خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی تھی جسے جھلسی ہوئی حالت میںدواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
سڑک حادثہ میں موٹر سیکل سوار ہلاک
حیدرآباد یکم جون ( سیاست نیوز) میر پیٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ 40 سالہ گنگا دھر سولنکی اپنے ساتھی 33 سالہ شنکر چوہان ساکن بڑنگ پیٹ سرور نگر آج صبح لینن نگر سے موٹر سائیکل پر اپنے ایک دوست دیو داس سے ملاقات کیلئے جارہے تھے کہ انہیں اچانک تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے ٹکر دیدی ۔ میر پیٹ پولیس نے ڈی سی ایم ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی اور مہلوکین کے نعشیں دواخانہ عثمانیہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد رشتہ داروں کے حوالے کردی۔