پرگی۔/12 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع وقارآباد چار اسمبلی حلقوں میں تین پر ٹی آر ایس امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ تانڈور سے کانگریس امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ وقارآباد ٹی آر ایس امیدوار متکوانند کو 3092 ووٹوں سے اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ پرگی ٹی آر ایس امیدوار کو 16400 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کوڑنگل حلقہ امیدوار نریندر ریڈی کو 9319 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی۔ تانڈور اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار روہت روڈی نے 2385 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پارٹی کارکنوں نے زبردست آتشبازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
ٹریکٹر اُلٹنے سے ایک شخص فوت
پرگی۔/12 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹریکٹر اُلٹنے سے ایک شخص فوت ہونے کا واقعہ کلچرلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق بیگل کا رہنے والا مزدور لالوسا 22 سالہ ٹریکٹر اُلٹنے سے گرکر فوت ہوگیا۔ پولیس کلچرلہ نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔