پرگی۔ 18 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وقارآباد ضلع کے تمام منڈلوں میں اور اطراف و اکناف گاؤں میں گزشتہ تین دنوں سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس سے رات اور دن تھوڑی تھوڑی دیر برقی کٹوتی سے مقامی اور ٹاؤن کی عوام بے حد پریشان ہورہی ہے۔ سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔ پرگی بس اسٹانڈ کے قریب کاروبار کرنے والے نے بتایا کہ کاروبار پر بھی کافی اثر پڑا ہے۔