پرگی /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرگی کو کسی دوسرے ضلع میں شامل نہ کرنا پرگی کو ہی ضلع بنانا کہہ کر آج مستقر پرگی کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے ٹی رام موہن ریڈی کانگریس کارکنوں تقریباً 2 گھنٹہ راستہ روکو احتجاج کیاگیا جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک میں کافی خلل ہوا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر ٹی رام موہن ریڈی نے بتایا ہے کہ پرگی کو کسی دوسرے ضلع میں نہ شامل کیا جائے اور پرگی میں ہر ایک کی سہولت ہے ۔ پرگی شہر بند رہا اور پرگی کانگریس ایم ایل اے کو پولیس نے گرفتار کیا گیا ۔ اس احتجاج میں کانگریس پارٹی کے قائدین کی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔