پرگی ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ضلع ایس پی وقار آباد انا پورنا نے آج پرگی شہر کے تمام کالونیوں میں کارڈن سرچ پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر ایس پی انا پورنا نے کہا کہ عوام کی حفاظ کے لیے خاص طور پر کارڈن سرچ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ گھر گھر تلاشی مہم چلائی گئی ۔ ایس پی نے نوجوانوں سے کہا کہ مطالعہ پر توجہ مرکوز کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہیں ۔ ایس پی نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کے لیے کئے جانے والے اقدامات کی وضاحت کی اور وہ کسی بھی معاملہ میں پولیس کی مدد کے لیے پولیس واٹس اپ سب نمبر پر فون کریں ۔ اس گھر گھر تلاشی مہم میں تقریبا 50 عہدیداروں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ کالونیوں میں رہنے والوں سے بہتر حفاظت کے لیے سی سی کمرے نصب کرنے کو کہا ہے ۔ گھر گھر کی تلاشی میں 55 گاڑی کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ اس موقع پر پرگی ڈی ایس پی سرینواس سی آئی ، ایس آئی کرشنا اور اسمبلی حلقہ کے چار پولیس اسٹیشن کے ایس آئی اور کانسٹبلس تلاشی مہم میں حصہ لیا ۔۔