پرگی 26 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرگی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز ہوا ہے ۔ پرگی ٹی آر ایس قائدین نے گاؤں گاؤں ‘ گھر گھر جا کر رکنیت سازی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پارٹی قائدین نے کہا کہ عوام کو حکومت کے فلاحی و بہبودی پروگرام کے بارے میں بتایا جائے اور کہا کہ حکومت نے شاندار کارکردگی کے ذریعہ عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔ ریاست کے عوام کی ترقی کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ اقلیتوں کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے متعدد اسکیمات پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس لیڈرس سریندر ‘ پروین کمارریڈی ‘ اشوک ریڈی ‘ پرگی سرپنچ وجیا ملا روی ‘ ونکاٹیا ‘ مارکٹ کمیٹی چیرمین انجنیلو اور دیگر نے شرکت کی ۔