پرگی میں غیر موسمی بارش سے کسانوں کو نقصان

پرگی۔7مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرگی ڈیویژن کے چار منڈلوں میں غیر موسمی تیز ہواؤں کے ساتھ شام کے وقت شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے تمام کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ۔ تیار شدہ فصل خراب ہوچکے ہیں ۔ برقی سربراہی نہ ہونے کی وجہ سے پرگی ٹاؤن میں عوام پریشان ہیں ۔ کسانوں کی فصل بالخصوص آم کے باغات کو کافی نقصان پہنچا جس سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ غیر متوقع بارش پر ہر کوئی اپنے متعلقین سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے ان سے خیریت دریافت کررہے ہیں ۔ برقی سربراہی کا سلسلہ بھی کافی دیر تک مسدود ہے ۔