پرگی میں ریاستی وزیر مہندر ریڈی کے ہاتھوں تعمیری کاموں کا افتتاح

پرگی /18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے آج حلقہ اسمبلی پرگی کے چار منڈلوں میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے موضع منکل میں کستوربا اسکول کی عمارت کے تعمیری کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی پرگی میں ترقیاتی کاموں انجام دہی کیلئے کروڑوں روپئے منظور ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ریاستی کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پابند عہد ہے ۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو قرضہ جات مصارف کئے گئے ہیں اور وقارآباد کو ضلع بنانے کا پہلا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو ممکنہ حد تک حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ایم پی وشویشر ریڈی ، ایم ایل اے رام موہن ریڈی ، ایم ایل سی نریندر ریڈی ، ہریشور ریڈی ، ایم پی ڈی او وجیا ، تحصیلدار وجیاکمار ریڈی ، ایم پی پی جیوتی ، رنگاریڈی ضلع صدر سید خورشید کوآپشن پرگی ممبر محمود خواجہ معین الدین سرپنچ وجیا ملا اور دیگر موجود تھے ۔