حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) پرگی کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سندیپ کمار جو پیشہ سے مزدور ایک اسٹیل کی فیاکٹری میں کام کرتا تھا ۔ اس اسٹیل فیاکٹری میں کرین کو رکھنے کیلئے بڑا ٹین شیڈ تعمیر کیا گیا تھا ۔ کل صبح تقریباً 10 بجے کے درمیان یہ شخص ٹین شیڈس سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔