پرگنا نندھا دنیا کا دوسرا سب سے کم عمر گرانڈ چیس ماسٹر

چینائی۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کمسن لڑکا آر پرگنا نندھا ملک کا سب سے کم عمر اور دنیا کا دوسرا کم عمر لڑکا ہے جس نے اٹلی گرانڈ میں اوپن مقابلہ جو جاری ہے، اپنی عمر کے 12 سال 10 ماہ اور 13 دن مکمل کرنے جارہا ہے۔ اس چینائی لڑکے کا فائنل میں مقابلہ پرچسر رولانڈ سے ہورہا ہے اور اس نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اس فائنل ٹائٹل جیت جائے گا۔ اس نے جی ایم مرونی لیکا جونیر کو آٹھویں راؤنڈ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ اس کو تیسرے گرانڈ ماسٹر کے ٹائٹل کیلئے 2,482 ریٹنگ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس سے قبل سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز یوکرین کے سرجی کرجاکین کو جاتا ہے جن کی عمر2002ء میں 12 سال 7 ماہ تھی۔ 2016ء میں پرگانندھا 10 سال 10 ماہ 19 دن کے تھے جس وقت انہوں نے دنیا کے سب سے کم عمر گرانڈ ماسٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ پانچ وقت ورلڈ چمپین رہے ہندوستان کے پہلے گرانڈ ماسٹر وشواناتھن آنند نے پرگنا نندھا کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر میں تحریر کیا ہے کہ چیس کلب کی جانب سے پرگانندھا کی مبارکباد پیش کی اور چینائی میں ان کی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پرگنا نندھا کے کوچ آر بی رمیش نے اس اعزاز پر ان کو مبارکباد پیش کی۔