پرکاشم بیاریج کے 40 دروازے کھول دیئے گئے

دریا کرشنا کی سطح آب میں زبردست اضافہ‘اے پی میں مسلسل بارش
حیدرآباد ۔ 12 ؍ اگسٹ ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ میں واقع ’’پرکاشم بیاریج‘‘ میں دریائے کرشنا سے پانی کے تیز بہاو کے نتیجہ میں متعلقہ حکام کو ’’پرکاشم بیاریج‘‘ کے 40 گیٹس کو کھول دیا ہے جس کے ساتھ ہی پرکاشم بیاریج کے ذریعہ 29 ہزار کیوسکس سے زائد کیوسکس سے زائد پانی سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے ۔ حکام کے مطابق دریائے کرشنا کے اطراف و اکناف والے علاقوں میں مسلسل شدید بارش کے سبب دریائے کرشنا میں پانی کے بہاو غیر معمولی تیز ہوگیا اور پرکاشم بیاریج میں جمع ہو رہا تھا سطح آب میں اضافہ کے نتیجہ میں 40 گیٹ کھول دیئے گئے ۔ اطراف و اکناف کے ذخائر آب میں بھی قابل لحاظ پانی جمع ہوا ہے جس کے پیش نظر حکومت نے حکام کو چوکسی کی ہدایت کی ہے ۔