پرو کبڈی میں تلگو ٹائنٹس کو چوتھا مقام

حیدرآباد ، یکم اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار اسپورٹس پرو کبڈی کے سیزن 4 کا شاندار کھیل کے ساتھ اختتام ہوا جبکہ دفاعی چمپینس پٹنہ پائریٹس نے جئے پنک پینتھرز کو گچی باؤلی انڈور اسٹیڈیم میں 37-29 سے شکست دی۔ یہ شاید پورے سیزن کا سب سے عمدہ کبڈی مقابلہ ہوا اور 40 منٹ تک دونوں ٹیموں نے سخت مسابقت کی۔ قبل ازیں تیسرے مقام کیلئے مقابلہ میں پونیری پلٹن نے تلگو ٹائٹنس کو ہرا دیا۔ اس مقابلے میں دیپک نواس ہوڈا نے پونیری پلٹن کیلئے 17 پوائنٹس اسکور کئے۔