نئی دہلی ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی کبڈی کیپٹن اور ارجن ایوارڈ یافتہ ہونپا سی گوڑا کو آج دہلی دبنگ ٹیم کا کوچ نامزد کیا گیا، جو 18 جولائی کو شروع ہونے والی پرو۔ کبڈی لیگ کے سکنڈ سیزن میں حصہ لے گی۔ دہلی دبنگ کی مالک رادھا کپور نے کہا کہ گوڑا اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے اپنی ٹیم کیلئے ایک ویب سائٹ اور سوشل میڈیا سے متعلق صفحات کے ساتھ نئے لوگو کی شروعات کا اعلان بھی کیا۔ رادھا نے بتایا کہ انھوں نے اسکول میں یہ کھیل کھیلا ہے۔