پروین توگاڑیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

گمبھی راؤ پیٹ23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے مسلم سیاسی نوجوان جن میں سید صادق ، محمد حامد علی ، محمد خلیل ، محمد وسید اکرم ،محمد معین الدین ، عتیق ، افروز ، محمد افضل ، محمد سراج وغیرہ شامل ہیں ۔ اپنے ایک مشترکہ طور پر جاری صحافتی بیان میں وشواہندو پریشد قائد پروین توگڑیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے پروین توگاڑیا کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذاحمت کی جس میں توگاڑیا نے کہا تھا کہ اقلیتی فرقہ کے لولگوں کو ہندو اکثریتی محلہ جات میں جائیدادیں خریدنے روک دیا جانا چاہئے ۔