نئی دہلی ۔ 20؍ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے عظیم کھلاڑی سچن تنڈولکر ابھرتے 11 کھلاڑیوں کو خصوصی ٹریننگ دیں گے جس میں پرویز رسول اور انمکٹ چند قابل ذکر نام ہیں ۔ آدیداس کی جانب سے پہلے ہی ویراٹ کوہلی ‘ روہت شرما اور سریش رائنا سے معاہدہ ہوچکا ہے اور اب اس پروگرام کے تحت سچن تنڈولکر ابھرتے کھلاڑیوں کی تربیت کریںگے ۔ اس ضمن میں سچن نے کہا کہ یہ ایک بہترین حکمت عملی ہے جیسا کہ وہ پرویز رسول نمکٹ چند ‘ سرفراز خان اور ویکاس مشرا بشمول کئی اہم کھلاڑیوں کے کریر کو صحیح سمت گامزن کرنے میں اپنا تعاون دیں گے ۔