ممبئی۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حالیہ متعارف کردہ پروکبڈی لیگ نے ٹی وی شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے جیسا کہ ان مقابلوں کا مشاہدہ 22ملین ٹی وی شائقین نے کیا جب کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر بالی ووڈ کے کئی اسٹارس نے اپنا مظاہرہ بھی پیش کیا ۔ اسٹار اسپورٹس پرو کبڈی لیگ دراصل 8شہروں سے تعلق رکھنے والی فرنچائز پر مشتمل ٹورنمنٹ ہے ۔ فیفا ورلڈ کپ کا افتتاحی مقابلہ جو کہ برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا گیا تھا اُسے 2.1ملین شائقین نے دیکھا تھا ‘ جب کہ کبڈی کوٹی وی پر دیکھنے والوں کی تعداداس سے 10گنازیادہ رہی ۔ علاوہ ازیں سماجی رابطے کے ویب سائیٹ فیس بک اور ٹیوٹر پر بھی تقریباً 140ملین صارفین اس ایونٹ کا حصہ بنے رہے ۔