پروفیسر کرسچین ڈبلیو ٹرال اور معروف صنعت کار سنجیو صارف ‘ سرسید اکسیلنس ایوارڈ کے لئے نامزد 

علی گڑھ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) کے بانی سرسید احمدخان اور ان کی تعلیمی تحریک پر کام کرنے والے محقق او ردانشوارپروفیسر کرسچین ڈبلیو ٹرال اور اُردو کے فروغ کے لئے کام کرنے والے ریختہ ویب پورٹل کے بانی معروف صنعت کار سنجیوصراف کو رواں سال کے سرسید اکسلینس ایوارڈ کے لئے نامزد کیاگیا ہے۔

واضح ہوکہ اس باوقار ایوارڈ کے لئے پروفیسر ٹرال کی نامزدگی عالمی زمرے اورمسٹر صراف کی نامزدگی قومی زمرے میں کی گئی ہے ۔ یہ ایوارڈ 17اکتوبر 2018کو یوم سرسید کے موقع پر تفویض کیا جائے گا۔

مذکورہ ایوارڈ کے لئے انتخابی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کی جبکہ کمیٹی کے کنونیرپروفیسر فرحت اللہ خان سمیت کمیٹی کے اراکین پروفیسر اشتیاق اے ظلی تھے۔

مذکورہ ایوارڈ کے لئے عالمی زمرے میں دو لاکھ روپئے نقد انعام دیا جاتا ہے جبکہ قومی زمرے کے لئے ایک لاکھ روپئے کی رقم بطور انعام دی جاتی ہے۔

مذکورہ ایوارڈ کے لئے عالمی زمرے سے نامزد جرمنی کے فرینگ فرٹ میں واقع ایک عالمی ادارہ میں اعزازی پروفیسر کی حیثیت سے فائز پروفیسر کرسچین ڈبلیو ٹرال اسلام مذہب اورعیسائیوں او رمسلمانوں کے درمیان آپسی رشتوں او ردینیات سمیت فلسفہ کے عظیم دانشوار اور اسکار ہیں