پروفیسر منی شنکر کی یاد میں خصوصی تقاریب

نظام آباد:14؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرکاری مدارس میں تدریسی نظام کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ تعلیمات کی جانب سے پروفیسر جئے شنکر کے نام پر6 روزہ خصوصی تقریب منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پروفیسر جئے شنکر بڑی پنڈونگا کے نام سے موسوم کردہ پروگرام کے تحت 16؍ جون سے 21؍ جون تک ضلع کے تمام سرکاری مدارس میں پروگرامس انجام دئیے جائیں گے ۔ 16؍ جون کے روز مدارس میں اولیائے طلباء کی کمیٹی کا اجلاس 17؍ جون کے روز اساتذہ اور طلبہ کی ریالی،18؍ جون کے روز گھر گھر پہنچ کر تعلیمی اہمیت شعور بیداری کے بارے میں واقفیت،19؍ جون کے روز قانون حق تعلیم کے بارے میں شعور بیداری،20؍ جون کے روز لڑکیوں میں شعور بیداری پروگرام، شجرکاری،21؍ جون کے روز خصوصی پروگرام کے تحت طلبہ کو تعلیم اور دوپہر کے کھانے اسکیم کے پروگرام کے بارے میں شعور بیدار کیا جائیگا۔