پروفیسر مشیر الحسن مرحوم کاتعزیتی اجلاس

مورخہ 18 دسمبر.جامعہ ملیہ کے سابق وائس چانسلر اور معروف تاریخ دان پروفیسر مشیر الحسن مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے جامعہ انتظامی اسٹاف ایسوسی ایشن (جاسا)اور سر سید مشن فاونڈیشن کی جانب سے جامعہ انجینرنگ فیکلٹی کے اوڈیٹوریم میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا.

جلسے میں مرحوم مشیر الحسن صاحب کی اہلیہ پروفیسر زویا حسن، مرحوم کے بھائی مجیب الحسن، بڑی بہن اور دیگر اعزأ شریک ہوئے. خواجہ محمد شاید، پروفیسر شمیم حنفی،پروفیسر اپوروا نند،آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر شکیل احمد، سابق مرکزی وزیر ر کابینہ عارف محمد خاں، پروفیسر دانش اقبال ، محمد شاکر کے علاوہ جاسا کے صدر عارف نقوی ، جنرل سکریٹری نسیم احمد اور سر سید مشن کے سکریٹری حسین وحید نے جلسے سے خطاب کیا.

مقررین نے مرحوم کی علمی اور عملی خدمات کو یادکیا.،خصوصاً جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فلاح و بہبود کے لئے مشیر الحسن صاحب کی عظیم خدمات کو یاد کرتے ہوئے جامعہ کی انتظامیہ سے گزارش کی گئی کہ جامعہ کے ڈینٹل کالج کو مرحوم کے نام سے منسوب کیا جائے اور ان کی علمی خدمات کی یاد گار کے طور پر یاد گاری خطبوں کا سلسلہ شروع کیا جائے.یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ تاریخ کےشعبے میں ایک مشیر الحسن چئیر قائم کی جائے جو مرحوم کے علمی کاموں کو آگے بڑھائے.مرحوم کی روح کے سکون کی دعاؤں کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا.