پروفیسر شہپر رسول دوبارہ وائس چیرمن بنائے گئے

نئی دہلی ۔اُردو اکیڈیمی دہلی کی24رکنی گورننگ کونسل کی تشکیل نودوسال کے لئے عمل میں اگئی ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلی نے پروفیسر شہپر رسول کو دہلی اکیدیمی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ دہلی اُردو اکیڈیمی کے چیرمن اروندکجریوال نے پروفیسر شہپر رسول کو دوبارہ اکیڈیمی کاوائس چیرمن مقرر کیاہے۔

واضح رہے کہ پروفیسر شہپر رسول معروف شاعر ‘ ادیب‘ اور نقاد ہیں اُردو سینئر استاد کی حیثیت سے ملک او ربیرون ملک میں اُردو ادب وثقافت کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلی کو اکیڈیمی کے چیرمن بھی ہیں کے ذریعہ 24رکنی گورننگ کونسل میں پرنسپل سکریٹری مالیات او رسکریٹری فن ثقافت دوسری افسرہوں گے۔

ان کے علاوہ وزیراعلی نے جن مشاہیراُردو اکیڈیمی کا ممبر نامزد کیاہے ان میں محترمہ اپرنا پانڈے ‘ ڈاکٹرشمیم احمد‘ ،ڈاکٹر وسیم راشد‘ ایف ائی اسماعیلی ‘ فرحان بیگ‘فرید الحق‘ وارثی ‘ فیروز احمد‘ عنایت اللہ ‘ارتضی قریشی ‘ اجیم ودود ساجد‘ محمد صلاح الدین ‘ محمد نوشادعلی ‘ محترمہ کامنا پرساد‘ نشیط شادانی ‘ محترمہ نور ظہیر ‘ محترمہ رعنا صفوی‘ محترمہ سعدیہ سید‘ریاضت اللہ خان ‘ صابر علی ‘ شیراز حسین عثمانی ‘ سہیل انجم اور سکریٹری اُردو اکیڈیمی‘ دہلی ممبر سکریٹری شامل ہیں۔

آپ سرکار کو امید ہے کہ پروفیسر شہپر رسول رہنمائی میں اُردو اکیڈیمی اپنی فعالیت برقراررکھے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر وجیہ الدین( شہپر رسول)17اکتوبر 1956کو اترپردیش کے ضلع امروہہ ‘ قصبہ بچھرایوں میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ اعلی تعلیم علی گڑپ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی او رپی ایچ ڈی کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ سے حاصل کی ۔پروفیسر شہپر رسول کی شناخت ماہر تعلیم‘ شاعر اور نقاد کی حیثیت سے ہے۔ وہ اس وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صدر شعبہ اُردو کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ان کی مطبوعات میں صدر سمندر سخن سراب ‘ اُردو غزل میں پیکر تراشی ‘ آزادی کے بعد‘ چشم دروں‘نقش ورنگ ‘پیمانہ صفات وغیر شامل ہیں جو اُردو ادب میں قبولیت درجہ رکھتی ہیں۔

ان متعدد کتابوں پر اترپردیش اُردو اکیڈیمی ‘ مغربی بنگال اُردو اکیڈیمی اور اُردو اکیڈیمی دہلی کی جانب سے انعامات مل چکے ہیں۔