پروفیسر جئے شکر کی برسی تقریب

آمنگل ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنجہانی پروفیسر جیا شنکر کی تیسری برسی تقاریب منعقد ہوئیں۔ ٹی آر ایس پارٹی آفس میں منعقدہ پروگرامس میں اسکولی طلباء و طالبات کے علاوہ ٹیچرس ، صدرنشین جوائنٹ ایکشن کمیٹی این جی اوز طلباء تنظیمیں اور دوسروں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے پروفیسر جیا شنکر کی تلنگانہ کیلئے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا اور کہا کہ تلنگانہ تحریک میں جیا شنکر نے بڑھ چڑ کر حصہ لیا تھا ، اسکولی طلباء و طالبات نے جیا شنکر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اسٹوڈنٹس تنظیموں نے جیا شنکر کا مجسمہ نصب کرنے کیلئے ایم ایل اے سے اپیل کئے اور ان کی خدمت کو خراج تحسین پیش کیا ۔