کریم نگر۔ 23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر بدیع الدین احمد پروفیسر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ آف کامرس مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو بھارتی داسن یونیورسٹی میں انڈین (IARA) انڈین اکیڈمک ریسرچ اسوسی ایشن کے اشتراک سے نیشنل سمپوزیم آن ایمرجنگ ٹرینڈس ان انویشن ان اکیڈیمک ریسرچ ایوارڈ پر مبنی 2016ء کے منعقدہ پروگرام میں Innovation & Social Science Reachare زیراہتمام IARA پر توسیعی لیکچر دیا۔ بعدازاں بھارتی واسن یونیورسٹی نرچی ٹاملناڈو IARA کے اشتراک سے پروفیسر بدیع الدین احمد کو مدر ٹریسا کے وائس چانسلر ڈاکٹر وتی کے ہاتھوں بیسٹ سوشیل سائنٹنسٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر بدیع الدین احمد اردو میڈیم سے راغ ہیں اور یہ نعیم الدین احمد اُردو مترجم ڈی پی آر آر آفس کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ڈاکٹر بدیع الدین احمد کو اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر والد محترم جمیل الدین احمد برادر قدیر الدین احمد، ڈاکٹر احمد شفیع الدین احمد، نعیم الدین احمد اُردو مترجم ڈی پی آر او آفس ، مائناریٹی ایمپلائیز ویلفیر اسوسی ایشن کریم نگر کے صدر، سیکریٹری حفیظ صدیقی، عبدالمجید، محمد عمر علی، علاء الدین ، صدر ٹوٹا خواجہ نصیر الدین، ہیڈماسٹرس حفیظ قریشی، مسعود علی اکبر، عبدالرفیق، اقبال علی کے علاوہ چارا معزالدین احمد، مبین الدین احمد، مبشرالدین احمد، کے ایم رضوان، ٹی میسا کے قائدین سرورشاہ بیابانی، حبیب الرحمن موسیٰ خاں نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔