حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : مائناریٹیز آرگنائزیشن فار ڈیولپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ (MODE) ایک آپالیٹیکل این جی او ہے ۔ مئی 2016 تک آئندہ سہ ماہ کے لیے ہر اتوار کو تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے پروجکٹ مینجمنٹ سے متعلق مختلف عنوانات پر مفت ٹریننگ پروگرامس ایک روزہ منعقد کرے گا ۔ گریجویٹس ، انجینئرس کے ساتھ ساتھ گریجویشن سال آخر میں زیر تعلیم امیدوار شرکت کے اہل ہیں ۔ جو امیدوار اس میں شرکت کریں گے انہیں شرکت کا سرٹیفیکٹ پی ایم آئی ، یو ایس اے سے عطا کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں شرکت کے بعد مستقبل میں خواہش مند پروفیشنل آن لائن امتحانات میں شرکت کے ذریعہ بین الاقوامی سرٹیفیکشن کرسکتے ہیں ۔ پریکٹس کررہے پروفیشنلس کے ساتھ طلبہ بھی جو اس میں شرکت کے خواہش مند ہیں اپنے نام info@modeindia.org پر درخواست کے ذریعہ رجسٹر کرائیں یا modeindia.org پر contact کو پر کریں ۔۔