پرنس ولیم اور مڈلٹن کا 26/11 مہلوکین کو خراج

ممبئی۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن پہلے دورہ ہندوستان پر آج ممبئی پہنچے اور 26/11 دہشت گرد حمہ کے مہلوکین کو خراج پیش کیا ۔ انہوں نے تاج پیالیس ہوٹل کے قریب 26/11 یادگار پر پھول چڑھائے ‘ اس کے بعد ہوٹل کے اسٹاف سے بھی بات کی جو نومبر 2008ء میںہوئے دہشت گرد حملہ کے وقت یہاں موجود تھے  ۔ ہوٹل سے گیٹ وے آف انڈیا صاف دکھائی دیتا ہے جو 1911ء میں کنگ جارج پنجم اور ملکہ میری کے ممبئی دورہ کی یادگار کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا ۔