پرنسپال سکریٹری حکومت اے پی سے پنشنرس سماج کی نمائندگی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : پنشنرس سماج کے صدر جناب جی ست نارائن اور نائب صدر جناب خواجہ منتجب الدین نے حکومت آندھرا پردیش کے پرنسپال سکریٹری جناب پی وی رمیش سے سکریٹریٹ میں ملاقات کر کے اپنی درخواست کے علاوہ 60 صفحات پر مشتمل Ready Ree Koner یعنی ( جدول ) پیش کی جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 30 اپریل کو وظیفہ یابوں کے حق میں فیصلہ صادر کیا ۔ پانچ ماہ گذرنے کے باوجود دونوں حکومتوں یعنی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی مثبت احکام جاری نہیں کیے ۔ اس سے قبل ایسی ہی ایک درخواست یکم اکٹوبر کو تلنگانہ ریاست کے پرنسپال سکریٹری کو بھی پیش کی تھی ۔ اس لیے پنشنرس سماج چاہتی ہے کہ دنوں حکومتیں اپنے اعلیٰ عہدے داروں کی ایک میٹنگ طلب کر کے جلد سے جلد احکام جاری کریں اور وظیفہ یابوں کی بے چینی کو دور کریں ۔۔