پرنائے اور پونپاجوڑی کو شکست

بینکاک۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چوتھی سیڈ یافتہ ایچ ایس پرنے مردوں کے سنگلز اور ساتوکسراج رانک ریڈي اور اشونی پونپا کی جوڑی مکسڈ ڈبلز میں یہاں تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ باہر ہو گئیں۔مردوں کے سنگلز میں دنیا کے 11 ویں نمبر کے کھلاڑی پرنے کی شکست کافی حیران کن رہی جنہیں 80 ویں رینکنگ کے انڈونیشیا کھلاڑی کے خلاف الٹ پھیر کا شکار ہونا پڑا۔ ٹورنمنٹ میں چوتھی سیڈ ہندوستانی کھلاڑی کو دوسرے راؤنڈ میں سونی دی کنکورو کے ہاتھوں محض 35 منٹ میں 18-21، 14-21 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے پرنے کنکورو کو کیریئر میں گزشتہ دونوں مقابلہ میں ہرا چکے ہیں لیکن غیر سیڈ انڈونیشیا کھلاڑی نے اب اپنا ریکارڈپرنے کے خلاف 1-2 کر لیا ہے ۔مکسڈ ڈبلز میں ساتوکسراج اور پونپا کی ماہر جوڑے بھی دوسرے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئی۔ ہندوستانی جوڑی کو دنیا کی پانچویں رینکنگ کے جاپان کے یوکي کانیکو اور مایو ماتسوموتو کی جوڑی نے 29 منٹ میں 21-11، 21-16 سے شکست دے کر باہرکر دیا۔