پرعزم وسیم اکرم بولنگ کیمپ جاری رکھیں گے

کراچی، 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ٹریفک حادثے اور فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہنے والے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم فاسٹ بولرز کی تلاش کیلئے لگایا گیا کیمپ جاری رکھیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق اکرم صدمے کی کیفیت میں ہیں لیکن سب ٹھیک ہے۔ وہ کراچی میں رک رہے ہیں اور نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ کیمپ میں بولروں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ وسیم کے ساتھ کل ہوا وہ بہت افسوسناک ہے لیکن وہ تربیتی کیمپ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان پر گزشتہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چہارشنبہ کو کراچی کے علاقے کارساز میں دو گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بال بال بچے تھے۔

 

ہندوستان کا فیفا رینک غیرمتبدل
نئی دہلی ، 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین فٹبال ٹیم تازہ فیفا درجہ بندی میں 156 ویں مقام پر برقرار ہے جبکہ ورلڈ چمپینس جرمنی گھٹ کر تین نمبر پر آگئے ہیں اور فائنل میں ہارنے والے ارجنٹینا کا ہنوز نمبر ایک مقام ہے۔ ہندوستان گزشتہ ماہ کی درجہ بندی میں 15 مقامات گھٹ گیا تھا کیونکہ اسے 2018ء ورلڈ کپ کوالیفائرز میں عمان اور کمتر گوام کے مقابل بھی شکست ہوئی تھی۔