پرشانت کی سنچری ‘ اترپردیش فاتح

راجکوٹ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اوپنر پرشانت نے اپنے ٹوئنٹی 20کریئر کی پہلی سنچری اسکور کی جس کی بدولت اترپردیش نے یہاں گروپ اے کے سید مشتاق علی ٹرافی کے مقابلے میں ہریانہ کو چھ وکٹوں سے شکست دی ۔ ہریانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو کامیابی کیلئے 179رنز کا ہمالیائی اسکور دیا لیکن پرشانت نے 58گیندوں میں ناقابل تسخیر 102رنز اسکور کرتے ہوئے تنہا مقابلے کو آسان کردیا اور اترپردیش نے چار گیندیں قبل ہی مطلوبہ نشانہ حاصل کرلیا ۔پرشانت نے اپنی اننگز میں 7چھکے اور 5چوکے لگائے ۔ بیٹنگ کیلئے مدعو کرنے پر ہریانہ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 178رنز اسکور کئے ۔ اترپردیش کیلئے علی مرتضیٰ‘ اکشدیپ ناتھ اور پراوین گپتا نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔