پردیش کانگریس کی جانب سے کیرالا کو چاول کی روانگی

حیدرآباد 30 اگسٹ ( این ایس ایس ) پردیش کانگریس نے کیرالا سیلاب متاثرین کیلئے دو لاری چاول روانہ کئے ہیں۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر ملو بٹی وکرامارکا نے چاول کی لاریوں کو گاندھی بھون سے روانہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ کیرالا کے عوام کی مدد کیلئے آگے آئیں کیونکہ وہ سیلاب کی وجہ سے ناقابل بیان مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔