پٹنہ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) زرعی شعبہ کو زبردست ترقی دینے کے مقصد کے ساتھ مرکزی وزارت زراعت ملک میں پردھان منتری گرام سینچائی یوجنا کا آغاز کررہی ہے۔ مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے آج یہاں کہاکہ پردھان منتری گرام سینچائی یوجنا کا مقصد ہر ایک علاقہ میں ہر ایک زرعی میدان کو آبپاشی پانی کی سربراہی کو یقینی بنانا ہے۔ زرعی اشیاء کی پیداوار میں اضافہ تک آبپاشی کے لئے پانی دستیاب رہے گا۔ ہم اس اسکیم کی تفصیلات تیار کررہے ہیں۔ زرعی پیداوار کا تعلق زمین کی صحت مند مٹی سے بھی ہے۔ صحت مند مٹی ہی اچھی پیداوار کرسکتی ہے۔ حکومت اس خصوص میں کسانوں کو مٹی کی صحت سے متعلق کارڈ جاری کرے گی۔