پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کیلئے ایس بی ایچ کی یادداشت مفاہمت

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد نے اس کے اکاونٹ ہولڈرس کے لیے موجودہ پرادھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا کے لیے نیشنل انشورنس کمپنی کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں ۔ اسکیم ہذا اس کے تمام 1821 برانچس پر 12 روپئے فی پالیسی فی سال کی لاگت پر دستیاب ہے ۔ 18 تا 70 سال عمر کے تمام سیونگس بینک اکاونٹ ہولڈرس 2 لاکھ روپئے کے رسک کور سے استفادہ کے لیے اسکیم میں شامل ہونے کے اہل ہیں ۔ یہ اطلاع بینک نے جاری کی ہے ۔۔