پرجا وانی درخواستوں کی فوری یکسوئی کی ہدایت

کریم نگر۔/21مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرجا وانی میں موصول درخواستوں کی فوری یکسوئی کرنے عہدیداران کو ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ہدایت دی۔ جمعہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں پرجا وانی ، ڈائیل یور کلکٹر، گراما سندرشنا پروگرامس پر عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ پرجاوانی میں موصول درخواستوں کی ایک ہفتہ میں لازمی طور پر یکسوئی کریں اور آن لائن میں اپ لوڈ کریں۔ 30دن سے زیادہ زیر التواء درخواستوں کی فوری یکسوئی کرنے کی ہدایت دی۔ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں 55 شکایتوں کی یکسوئی کرنا باقی ہے۔ گراما سندرشنا میں موصول شکایتوں پر کارروائی کرکے رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔