ونپرتی /24 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ضلع کلکٹر کی ہدایت پر ونپرتی میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہار آر ڈی او ونپرتی رام چندر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ونپرتی ڈیویژن میں جملہ 9 مقامات میں پرجاوانی پروگرام رکھا گیا تھا ۔ اس میں صرف 10 فریادیں موصول ہوئی ہیں ۔ ونپرتی آر ڈی او دفتر میں 5 کوتہ کوٹلہ میں 3 پبر میں ایک پانگل میں ایک فریاد موصول ہوئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے پرجاوانی پروگرام سے استفادہ کریں ۔