ملبورن۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی جانب سے پرتھ میں آپٹس اسٹیڈیم کی پچ کو آئی سی سی کی جانب سے اوسط قرار دینے پر آسٹریلین پیسر مشل اسٹارک نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس میدان پر آسٹریلیا نے دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کو 146 رنز سے شکست دی تھی۔ پرتھ میں کچھ بلے باز کامیاب ضرور رہے ہیں اور اسٹارک نے کہا کہ یہ دوسرا میچ بہت ہی اچھا اور جارحانہ رہا ہے لیکن بالآخر یہ میچ گیند بازوں کے سپرد ہوگیا۔ انہوں نے بحیثیت کرکٹ شائقین کے اس بیان کو مایوس کن قرار دیا کہ پرتھ کی پچ اوسط تھی۔ ان کے خیال میں بلے باز اور گیند بازوں کے درمیان اس پچ پر جنگ بہت ہی دلچسپ تھی۔ باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ سے قبل اسٹارک نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ اسٹارک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آخری دو یوم پچ میں دراڑیں آگئی تھیں جس کے باعث کھیل بلے بازوں کی جانب جھکتا چلا گیا اور وہ کوئی خاص کارکردگی دکھانے سے محروم رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب گیند ہوا میں اڑتی رہی ہے تو بلے باز کو کسی بھی طرح کھیلنا ہی پڑھتا ہے اور یہی دراصل کھیل ہے ۔ مارکوس ہاریس مارکے باوجود اپنے کھیل کو جاری رکھے ہوئے تھے اور دونوں جانب کے بلے باز کندھوں پر ماروں کے باوجود اپنے کھیل کو جاری رکھے ہوئے تھے اور یہ ایک اچھے اور جارحانہ کھیل کی نشانی کہی جاسکتی ہے اور ایسے کھیل کی بدولت عوام نے صرف کھیل کے قریب آتے ہیں بلکہ لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔ اس سے قبل اڈی لیڈ ٹسٹ میں اسٹارک کو سستی اور کاہلی کے مظاہرہ پر نشانہ بنایا گیا تھا حالانکہ انہوں نے اس سیریز میں جملہ 10 وکٹس حاصل کئے تھے۔