پرتھ اسکارچرز تیسری مرتبہ بگ بیش چمپین

پرتھ ۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )مائیکل کلنگر کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پرتھ اسکارچرز نے تیسری مرتبہ بگ بیش لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میں سڈنی سکسرز نے نو وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔بریڈہیڈن 38، یوہان بوتھا 32 اور کپتان موائزز ہین ریکس 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جے رچرڈسن اور ٹم بریسنن نے فی کس تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پرتھ اسکارچرز نے مطلوبہ ہدف سولہویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ مائیکل کلنگر 71 اور ایان بیل 31 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ جے رچرڈسن عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ جبکہ کرس لائن ٹورنمنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔