یوروکپ
پیرس۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پرتگال، ویلز اور پولینڈ کی فٹ بال ٹیموں نے شاندار کارکردگی کے طور پر اپنے اپنے مقابلے جیت کر یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگی ہیں۔پرتگال کی ٹیم کروشیا کو0-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی ۔ویلز نے شمالی آئرلینڈ کو 0-1سے شکست دے کر آخری آٹھ میں مقام حاصل کرلیا جبکہ پولینڈ نے بے حد دلچسپ مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کو4-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔پرتگال اور کروشیا کے درمیان لینس میں کھیلے گئے انتہائی دلچسپ مقابلے میں ریکارڈو کواریسما نے اضافی وقت میں ہیڈر لگا کر اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔کروشیا کے لوکا موڈرک اور فارورڈز ماریو ماندوجکچ چوٹ پر قابو پانے کے بعد اس میچ میں کھیلنے اترے لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے ۔ ریکارڈو نے 117 ویں منٹ میں گول کرکے پرتگال کو آخری آٹھ میں جگہ دلا دی جہاں سیمی فائنل کے لیے ان کا مقابلہ پولینڈ سے ہوگا۔پارس ڈیس پرنسز میں شمالی آئر لینڈ اور ویلز کے مقابلے میں دونوں ہی ٹیموں نے کمال کا مظاہرہ کیا لیکن آخری وقت سے 15 منٹ پہلے شمالی آئرلینڈ کو خودکش گول کا نقصان اٹھانا پڑا۔ آئرش ٹیم کے پاس ایک موقع اس وقت بنا تھا جب ڈیلاس نے شاندار شاٹ لگایا لیکن گول کیپر وائنے ہینس نے ان کی یہ کوشش ناکام کر دی اور گاریتھ میکولے کے خود کش گول کی وجہ سے ویلز کا کوارٹر فائنل میں جانے کا خواب پورا ہو گیا۔ ویلز کا کوارٹر فائنل میں ہنگری اور بیلجیم کے میچ کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔
اس سے پہلے سینٹ ایٹن میں مہم جوئی تک پہنچے مقابلے میں پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو پنلٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5سے ہرا کر پہلی بار یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ پولینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان پری کوارٹر فائنل میچ مقرر 90 منٹ اور پھر اضافی وقت میں بھی 1-1 سے بھی برابر رہا جس کے پنلٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا اور اس میں پولینڈ نے بازی مار لی۔ شوٹ آؤٹ میں گرینیت جاکا نے شاٹ گول سے باہر مارکر اپنا دوسرا پنلٹی شوٹ آؤٹ کا موقع گنوا دیا۔ انتہائی تیز رفتار سے کھیلے گئے میچ میں جاکوب بلاسجیکووسکي نے نصف وقت سے چھ منٹ پہلے سوئس گول کیپر یان سومیر کے پیروں کے درمیان سے گیند نکال کر گول میں پہنچا دی۔سوئٹزرلینڈ نے دوسرے ہاف میں دبدبہ بنایا اور حارث سیفیرووچ کا شاٹ پوسٹ سے ٹکرا گیا۔ سوئٹزرلینڈ کو 82 ویں منٹ میں برابری کرنے میں کامیابی ملی۔ شیرڈن شکیري نے پنلٹی علاقے کے منہ سے اپنے سر کے اوپر سے بیک کک لگاکر برابری کا گول داغا ۔ پولینڈ نے اس طرح ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گول کھایا۔ مقررہ وقت کے بعد اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں تعطل نہیں توڑ پائیں۔آخر میچ کا فیصلہ شوٹ آؤٹ میں جا کر ہوا جس میں سوئٹزرلینڈ کو مایوسی ہاتھ لگی اور پولینڈ نے پہلی بار یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔