پراگوے کا سفارتخانہ بھی یروشلم منتقل

یروشلم ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پراگوے کے صدر ہوراشیو کارٹیس نے آج یروشلم میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح انجام دیا ۔ اس طرح امریکہ و گوئٹے مالا کے بعد پراگوے تیسرا ملک بن چکا ہے جس نے اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کیا ۔ اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو اور صدر پراگوے ہوراشیو نے خطاب کیا۔