حیدرآباد ۔ 12؍ جون ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے اندرانگر تاڑبن علاقہ میں سافٹ ڈرنگ فروٹی کے استعمال کے بعد تین بچے علیل ہوگئے ۔ انہیں فوری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ محمد عبدالعظیم کے تین بچوں نے مقامی دوکان سے فروٹی خریدی تھی جس کے استعمال کے آدھے گھنٹے کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ ایک سالہ محمد ارحان ‘ تین سالہ محمد فیضان اور چار سالہ محمد اذان کو قئے ہونے لگی اور طبیعت خراب ہوگئی انہیں فوری جہاں نما کے فرح ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ ایک بچہ کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی لیکن ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام بچوں کی حالت بہتر ہوگئی ۔ والد کے شکایت پر کالا پتھر پولیس نے دوکان مالک محمد حسن الدین کو حراست میں لے کر دوکان مہر بند کر دیااور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔