حیدرآباد 28 اگست (سیاست نیوز) بی جے پی نے آج مطالبہ کیا ہے کہ پرانے شہر میں بعض غنڈہ عناصر کی جانب سے سانپوں کے ذریعہ عوام کو ڈرانے اور عصمت ریزی کے واقعات انجام دینے والی ٹولی کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کی جائے ۔ خواتین پر جنسی حملوں میں ملوث سانپوں کی ٹولی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی مہیلا ونگ کے ارکان ٹینک بینڈ کے قریب امبیڈکر مجسمہ پر دھرنا دیا اور ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ بی جے پی سٹی پریسیڈنٹ بی وینکٹ ریڈی نے بھی الزام عائد کیا کہ سانپوں کا گینگ خواتین کے خلاف گھناونے جرم میں ملوث ہے ۔