پرانی کرنسی کو نئی سے بدلنے ماؤیسٹوں کی کوشش ناکام

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) محبوب نگر پولیس نے سی پی آئی ماؤیسٹوں کی جانب سے پرانے کرنسی نوٹوں کو نئے سے بدلنے کی کوشش کو ناکام بنانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ تینوں 12 روپئے کی پرانی کرنسی کو نئی سے تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ پولیس نے کہا کہ تین گرفتار شدہ افراد کے قبضہ سے 12,01,400 روپئے کی قدیم کرنسی ضبط کرلی گئی ہے ۔ مکتھل پولیس کے ایس ایچ او نے ایک اطلاع ملنے پر متھن گوڈ گاوں میں کارروائی کرتے ہوئے یہ گرفتاریاں عمل میں لائیں ۔ کہا گیا ہے کہ یہ لوگ پوسٹ آفس کے ایک ملازم کے ذریعہ یہ رقم تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ گرفتار شدگان کی ترینادھا راؤ اور سدھارتھ کے علاوہ برانچ پوسٹ ماسٹر ستیہ نارائنا چاری کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔