پراناہیتا پراجیکٹ سروے کے کام کے خلاف کسانوں کا احتجاج

رامڑگ۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پراناہیتا چیوڑلہ پراجیکٹ اور کنال کی تعمیر کے لئے اراضی سروے کے کام میں مقامی کسانوں نے زبردست رکاوٹ پیدا کی ہے جس پر سروے کے کام کو روک دیا گیا۔ کسانوں نے یہاں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے چلے جانے سے وہ پریشانیوں کا شکار ہوجائیں گے۔ فاقہ کشی اور ……… کے سبب خودکشی کرنے کے سواء کوئی راستہ نہ رہے گا۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ باپ دادا کی زمین چھین جانے کے بعد روزگار کا ذریعہ ختم ہوجائے گا اور ہماری زمین کے بدلے ہم کو جو معاوضہ دیا جائے گا، وہ ہمارے لئے کسی کام کا نہ ہوگا اور دیر تک فائدہ نہیں ہوگا۔