نئی دہلی۔ 28 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )یو ایس اوپن کی تازہ اور شاندار کامیابی کے بعد ہندوستانی بیڈمینٹن کھلاڑی ایچ ایس پرانائے عالمی درجہ بندی میں 17 واں مقام حاصل کرلیا ہے ۔ علاوہ ازیں مختلف زخموں سے صحتیاب ہوکر گزشتہ دو برسوں کے دوران پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے پروپلی کیشپ بھی 12 مقامات کی ترقی کے بعد 47 ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ سمیر ورما جوکہ ورلڈ چمپیئن شپ میں رسائی حاصل کرنے والے چوتھے ہندوستانی کھلاڑی ہیں ان کی درجہ بندی میں بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ 4 مقامات کی چھلانگ کے بعد 28 ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ دریں اثناء پرانائے کی تازہ ترقی کی وجہ سے سرفہرست 20 کھلاڑیوں میں 4 ہندوستانی کھلاڑی شامل ہیں۔