پرامن انتخابات کیلئے موثر انتظامات

کریم نگر /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع جد ہی ہونے والے میونسپالٹی ضلعی پرشد زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ، انتخابات کے انعقاد کیلئے ٹھوس انتظامات کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کو ویملواڑہ نگر پنچایت دفتر میں ایم پی ڈی او ، دفتر میں جونئیر کالج ، ڈگری کالج میں میونسپال زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی انتخابات کے انتظامات کا کلکٹر نے جائزہ لیا ۔ قبل ازیں نگر پنچایت میں انتخابی تیاریوں پر دریافت کیا ۔ ووٹرس لسٹ سیاسی پارٹیوں کو فراہم کیا ۔ پولنگ میٹریل حاصل ہواکیا ، کتنا اسٹاف درکار ہے ، عملے کو تربیت دی گئی کیا ، ان سے دریافت کیا ۔ ویملواڑہ میں 21 پولنگ اسٹیشن میں 124 پولنگ کے عملے کی ضرورت ہے ۔ یہاں کے عملے کو مکمل طور پر تربیت دینے دوسرے مقامات سے انتخابات کے انعقاد کیلئے عملے کو بھیجا جائے گا ۔ انتخابی اشیاء ریٹرننگ ہینڈ بک کے مطابق بنڈلس بنائے ، بیاگوں میں رکھ کر پولنگ مراکز واری تقسیم کرنے حکم دیا ۔ بیالٹ پیپرس چھپوانے ووٹر سلپس تقسیم کیلئے تیار رکھیں ۔ بعد ازاں جونئیر کالج میں ووٹوں کے گنتی کے مراکز کی تنقیح اور بعد میں زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ، انتخابات اشیاء کی تقسیم ، ریلیشن شپ مراکز کو کلکٹر نے تنقیح کی ۔ اس پروگرام میں ویملواڑہ ریٹرننگ آفیسر ضلع پریشد سی ای او سدانندم ، مجلس بلدیہ کمشنر تریمیشور راؤ ، تحصیلدار ، ایم پی ڈی او و دیگر نے شرکت کی ۔