ضلع کلکٹر نلگنڈہ ٹی چرنجیلو کا کمشنرس اجلاس سے خطاب
نلگنڈہ۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں بلدی انتخابات کو پرامن بنانے، کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے اقدامات کرنے کا ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر ٹی چرنجیولو نے کمشنر س کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بلدی حدود میں واقع حساس و نیم حساس اور دیگر پولنگ مراکز کی نشاندہی کرکے ضرورت پڑنے پر ویب کاسٹنگ ، ویڈیو گرافی اور مبصرین کو متعین کرنے کی کمشنر س کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کو تمام سولتیں پہنچانے کے اقدامات اور معذورین کو مراکز پہونچنے میں مدد کیلئے ریمپ ریلنگ، پینے کے پانی کے علاوہ بیت الخلاؤں کو صاف کروانے پر زور دیا اوربرقی سربراہی، بیارگٹس اور طبی کیمپ قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ پولنگ مراکز میں ورانڈہ نہ ہونے پر ٹینٹ کی تنصیب عمل میں لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کو ووٹر سلیپ کی تقسیم کرنے کے دوران رجسٹر میں دستخطوں اور فون نمبرات بھی حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ رائے دہی کے آغاز سے قبل رائے دہی اور رائے شماری میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو ٹی اے اور ڈی اے جاری کریں۔ اس خصوص میں شکایت حاصل ہونے پر متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ہری جواہر لال، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر وینکٹ راو، ٹرینی جوائنٹ کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا اور میونسپل کمشنر س موجود تھے۔