پراسپراتسیا کی ہیٹ ٹرک کے باوجود جنوبی افریقہ کامیاب

ہرارے۔30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پراسپراتسیا کی ہیٹ ٹرک کے باوجودمقامی شائقین کامیابی کی جھلک دیکھنے سے محروم رہے ۔سہرخی سیریز میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 61 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم 231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 38.3 اوورز میں 170 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کین سین ولیمز 46رنز بناسکے۔ شاندار ہیٹ ٹرک کرنے پر اوتسیا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے سہ رخیسیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز کوآزمانیکا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقی ٹیم 49.5 اوورز میں 231 رنز بنا کر آل آؤٹہو گئی۔ ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے ٹیم کو 142 رنز کا جاندار آغازفراہم کیا۔ اسی دوران دونوں بیٹسمینوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔اسپنر پراسپر اتسیا نے آملہ کی وکٹ لیکر اہم پارٹنر شپ توڑ ڈالی۔ آملہ 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔147 کے مجموعی اسکور پرڈی کوک کو پراسپر اتسیا نے پویلین کی راہ دکھائی

جبکہ ان کا کیچ چیتھارا نے لیا۔اوتسیا نے اپنے اگلے اوور میں مسلسل تین گیندوں پر کوئنٹن ڈی کوک، روسو اور ڈیوڈ ملر کو آوٹکر کے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی جس سے مہمان ٹیم کو شدید دھکا لگا۔ڈی کاک ایک چھکا اور7چوکوں کی مدد سے 76رنز بناسکے۔ اوتسیا نے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں ان کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ جان نیومبو نے 3 اور چیتھارا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹکیا۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ نشانہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 39 ویں اوور کی تیسری گیند پر 170 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ سین ولیمز 46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہے۔ ماوویو صفر، سکندر رضا 35، مساکاڈز 25، برینڈن ٹیلر صفر، والر 20، چگمبرا 22، اوتسیا 5، نیومبو صفر، برائن ویٹوری 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیل اسٹین اور ریان میک لارین نے فی کس تین فینگیسو نے دو اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔زمبابوے میں رواں سہ رخی سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم نے گذشتہ مقابلہ میں آسٹریلیا کو بھی شکست دے کر ناقابل تسخیر موقف برقرار رکھا ہے ۔