پراسدھ کرشنا کی بولنگ سےکے کے آر کی جیت : شبنم گل

حیدرآباد۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 5 وکٹس سے جیت درج کرتے ہوئے پلے آف میں رسائی حاصل کرنے والے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے نوجوان بیٹسمین شبنم گل نے کہا ہے کہ پراسدھ کرشنا کی بہترین بولنگ نے میچ کو ان کے حق میں سازگار بنادیا۔ کے کے آر نے گزشتہ رات سن رائزرس کو 5 وکٹس سے شکست دیتے ہوئے پلے آف میں رسائی حاصل کی ہے۔ سن رائزرس نے جیت کے لئے 172 کا ہدف مقرر کیا تھا۔ کے کے آر نے یہ ہدف پورا کرلیا جب 2 گیند باقی تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل پلے آف میں پہونچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔
چین :د نیا کی مشکل ترین میرا تھن