بیدر 3 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کے 60 سے زائد طلباء والے ہائر پرائمری مدارس کیلئے ہیڈ ماسٹرس کی جائیدادیں منظور کی گئی ہیں۔ جملہ 6 ہزار ٹیچرس کو ترقی دی جائے گی ۔ ریاستی وزیر پرائمری اسکول اور ہائی اسکول تعلیم مسٹر کے رتنا کر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم سے متعلق 62 فیصد فائلوں کی یکسوئی کیگئی ہے۔3 ہزار مقدمات عدالتوں میں زیر دوران ہیں ان مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔9 اضلاع کے 28 پرائمری مدارس کو ترقیدی جائے گی ۔ گورنمنٹ اسکول بلڈنگس کی تعمیر اور دوسرے کاموں کیلئے 22 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔9 اضلاع کے 28 پرائمری مدارس کو ترقی دی جائے گی ۔ گورنمنٹ اسکول بلڈنگس کی تعمیر اور دوسرے کاموں کیلئے 22 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ ریاست میںٹیچرس کی قلت کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور جلد ہی ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔