حیدرآباد۔/15جون، ( سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے پولیس نے آج ٹرین سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا۔ اس واقعہ سے کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پدماوتی ایکسپریس کی ایک بوگی سے پولیس نے ضعیف شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جس کی شناخت 61 سالہ سریش کی حیثیت سے کی گئی جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور اور سورت گجرات کا ساکن بتایا گیا ہے۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعش کو ہاسپٹل منتقل کردیا اور اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔