کوبیر۔27نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر منڈل میں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کوبیر پہنچ کر چولاہا طبقہ کے پدماشالی اسکیم کا افتتاح کیا ۔ پدماشالی سنگم کی جملہ رقم تعمیری کام کیلئے 17لاکھ 50ہزار روپئے کاسنگ بنیاد رکھا گیا ۔ بعدازاں رکن اسمبلی کو کوبیر سرپنچ اور پدماشالی سنگم کی جانب سے شالپوشی و گلپوشی کی گئی ۔ اس موقع پر تعلقہ مدہول رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کو کوبیر سرپنچ ‘ زیڈ پی ٹی سی وسنتا رمیش ‘ نرسپا‘ ایم پی ٹی ٹاؤن میناریٹی چیرمین محی الدین کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین موجود تھے ۔