حیدرآباد .4 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ پدماراؤ نگرمیں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا اور اس شخص کی نعش کو ایک کچرہ دان کے قریب پھینک دیا گیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے اطلاع حاصل ہوتے ہی چوکسی اختیار کرلی اور مقام واقعہ کا معائنہ کرتے ہوئے پنچنامہ کے بعد نعش کو منتقل کردیا ۔ پولیس نے اس نعش کی شناخت شفیع عرف رشید کی حیثیت سے کرلی ہے ۔ شفیع کی عمر 29 سال بتائی گئی ہے جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا اور چلکل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح پولیس نے گاندھی ہاسپٹل کے قریب پدماراؤ نگر علاقہ میں واقع کچرے دان کے قریب سے اس کی نعش برآمد کرلی ۔ جس کے جسم پر زخموں کے متعدد وار پائے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔